سوات: پولیس گاڑی پر حملہ،2 اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

Published On 25 September,2024 01:35 am

سوات: (دنیا نیوز) سوات میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

وادی سوات کے علاقے مٹہ میں دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی، ڈی پی او سوات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور شناخت کیلئے بھی ہسپتال منتقل کردیا۔