رحیم یارخان: (دنیا نیوز) چیمبر آف کامرس میں الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کے باعث جھگڑا ہو گیا، چیمبر کے الیکشن میں جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
لڑائی میں فریقین کی جانب سے لاتوں، مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا، پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران 4 ووٹرز اور سپوٹرز معمولی زخمی ہوگئے۔
جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا، جھگڑے کے دوران بیلٹ باکس ٹوٹنے سے ووٹ زمین پر بکھر گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا جعلی ووٹ کاسٹ کئے جانے کی اطلاع پر ہوا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جھگڑا کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔