لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔