کراچی: (دنیا نیوز) عدالت نے ریپ کیس میں گرفتار ملزم کو بڑی سزا سنا دی۔
مجرم نجیب اللہ عرف بوبی ولد محمد شفیق تنولی نے تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں مسماۃ (ث) کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
عدالت کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار مجرم کو 13 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔
تفتیشی افسر انسپکٹر ارشاد احمد لغاری نے کیس کی مؤثر پیروی کی، عمدہ تفتیش کی بدولت ملزم کی سزا ممکن ہوئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے تفتیشی افسر کو عمدہ تفتیش پر شاباش دی اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔