کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرز سندھ اور پاک کالونی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر گولیمار چورنگی پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دوران کارروائی ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان سےایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پاک کالونی پولیس کےحوالےکردیا گیا ہے۔