شرقپور شریف: مقدمہ کی پیروی کرنے پر امام مسجد قتل

Published On 04 July,2024 02:18 pm

شرقپور شریف :(دنیانیوز) مقدمہ کی پیروی کرنے پر امام مسجد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موضع چکی گھیرا کے قاری حنیف اور اس کے آٹھ سالہ بیٹے کو مسجد کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق امام مسجد کی لاش اور زخمی بیٹے کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔