گوجرخان : نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کردیا

Published On 05 July,2024 08:56 am

دولتالہ: (دنیانیوز) تحصیل گوجر خان کے نواحی علاقے چک دولت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول مظہر حسین اپنی بیوی کے ساتھ صحن میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد قتل کرکے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیا۔