لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر نو پرافٹ نو لاس کے تحت خدمات کی فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت کے 100 دن ہونے پر پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر عوام کیلئے تحفہ دے دیا۔
پنجاب حکومت جانوروں کے سیل پوائنٹس پر نوپرافٹ نو لاس کے تحت خدمات فراہم کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات وقت سے پہلے مکمل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تمام چیف آفیسرز کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو سیل پوائنٹس پر ہر ممکن سہولت مہیا کی جائیں گی، صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا۔