نامعلوم افراد کی کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق،4 کو اغوا کر لیا گیا

Published On 21 May,2024 11:58 pm

دکی: (دنیا نیوز) ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں نامعلوم افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد 4 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر کے لے گئے، ٹرک ڈرائیور دکی سے پنجاب کوئلہ لے جا رہے تھے۔

انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ سنجاوی کے علاقے بغاؤ میں پیش آیا، مسلح افراد نے 5 ٹرکوں کو بھی نذر آتش کیا۔