ٹھٹہ: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں بااثر افراد نے چچا کی پسند کی شادی پر وڈیرے کو جرمانے کے طور پر دو بچیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچیوں کو جرمانے میں دینے کے فیصلے پر بچیاں ماں کے ہمراہ عدالت پہنچ گئیں، بچیوں کے چچا نے لڑکی سے بھاگ کر پسند کی شادی کر لی تھی ، وڈیرے نے جرمانے میں لڑکی کے خاندان سے دو بچیوں کی شادی کرانے کا فیصلہ سنایا تھا۔
دونوں بچیاں روزینہ اور گلناز آپس میں کزن ہیں ، بچیوں نے فیصلہ کے خلاف ماں کے ہمراہ عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے فوری طور پر پولیس کو بچیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔