راولپنڈی:(دنیا نیوز) سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ، دوران کارروائی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور دونوں دہشتگردراولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔
یاد رہے کہ اس حملہ میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گردوں سے آئی ای ڈی ، ہینڈ گرنیڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیا برآمد ہوئیں۔