بہاولنگر: گھر سے خواجہ سرا کی پھندا لگی تشدد زدہ لاش برآمد

Published On 11 April,2024 07:01 pm

بہاولنگر:(دنیا نیوز) گھر سے خواجہ سرا کی پھندا لگی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔

پولیس کے مطابق محلہ سیم نہر کے قریب گھر سے خواجہ سرا کی پھندا لگی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، مقتول کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے ، مقتول کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، کرائم سین یونٹ ٹیم نے بھی موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل دشمنی کا شاخسانہ یا دیگر وجوہات ہیں ، واقعات کی تمام پہلوؤں نے تفتیش کررہے ہیں ، اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔