صادق آباد میں تیز رفتار کار الٹنے سے 2 نوجوان جاں بحق

Published On 11 April,2024 11:54 am

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں تیز رفتار کار الٹنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع صادق آباد میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صادق آباد سے رحیم یار خان جاتے ہوئے کار کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے بند روڈ پر ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔