ڈکیتی مزاحمت پر خاتون اور نوجوان کے قتل کا معاملہ، علیحدہ علیحدہ مقدمات درج

Published On 07 April,2024 12:36 pm

لاہور(دنیا نیوز) شاہدرہ کی حدود میں گزشتہ شپ ڈکیتی مزاحمت کے دوران خاتون اورنوجوان کے قتل کے دو علیحدہ علیحدہ مقدنات درج کرلئے گئے۔

تھانہ شاہدرہ میں 17سالہ انیقہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ، جبکہ پولیس نے اور 24سالہ شیروز بٹ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت مین درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں مقدمات 2نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کئے گئے۔

واضح رہے گزشتہ رات دو ڈاکوؤں نے پہلے 24سالہ شیروز کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کیا، بعد ازاں دودھ دہی کی دکان پر ڈکیتی کے دوران والد اور بھائی کے ساتھ آئی 17سالہ انیقہ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔