پاکپتن: تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے 8 سالہ بچے کو کچل ڈالا

Published On 06 April,2024 07:26 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرنے والے 8 سالہ بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پاکپتن کے علاقے ساہیوال روڈ پر پیش آیا جہاں کمسن بچہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ گزرنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا، حادثے کی وجہ سے بچہ موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔