پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ انسداد منشیات آپریشن، 150 کلو آئس نشہ ضبط

Published On 05 April,2024 05:09 pm

گوادر: (دنیا نیوز) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے گوادر کے قریب ساحلی علاقے شنکانی در میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے آپریشن کے دوران 150 کلوگرام آئس پر مشتمل منشیات ضبط کی گئیں۔

پاک بحریہ ملکی سمندری حدود بشمول ساحلی پٹی پر ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے پُر عزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 دنوں میں پاک بحریہ کی جانب سے منشیات کے خلاف یہ مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔