شادی سے انکار پر ملزم نے 24 سالہ لڑکی کی جان لے لی

Published On 04 April,2024 05:29 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) شادی کرنے سے انکار کرنا لڑکی کا جرم بن گیا، ملزم نے رکشہ پر فائرنگ کرکے لڑکی کی جان لے لی۔

افسوسناک واقعہ تھانہ لدھے والا کی حدود میں پیش آیا جہاں نوجوان ملزم نوید نے اپنے ساتھی کیساتھ ملکر رکشہ روک کر فائرنگ شروع کردی، رکشہ میں سوار 24 سالہ سماریہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سماریہ سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، پولیس نے ورثاء کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرادی۔