کندھ کوٹ : پولیس نے ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 مغوی بازیاب کرا لیے

Published On 05 April,2024 10:36 am

کندھ کوٹ: (دنیانیوز) گاؤں جمال میں پولیس نے ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے کے بعد دو مغوی بازیاب کرا لیے۔

پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں چوکیدار حمزہ خان اور منیر گجرانی شامل ہیں۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ 10 روز قبل دونوں مغویوں کو گیس پائپ لائن پر چوکیداری کرنے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔

 دوسری جانب رینجرز اور پولیس کا مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں آپریشن جاری ہے، آپریشن تھانہ درانی مھر کے حدود میں ارسلاح سبزوئی گینگ اور خادو بھیو گینگ کیخلاف کیا جا رہا ہے۔