گوجرانوالہ : (دنیانیوز) تھانہ صدر کے علاقہ سے 10 ہزار ڈالر تاوان کی خاطر اغوا ہونے والا سات سالہ بچہ بازیاب کرالیا گیا ، پولیس نے اغوا میں ملوث ماں اور بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم کاظم نے اپنی والدہ سے مل کر سات سالہ بچے کو اغوا کیا، ملزمان نے سات سالہ عیسیٰ کی بازیابی کے لیے 10 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا تھا، ملزمان کو پانچ ہزار ڈالر تاوان ادا کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق بچے کو بازیاب کروانے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کاظم کو ڈیجیٹل کرنسی میں 30 لاکھ کا نقصان ہواتھا، نقصان پورا کرنے کے لیے ماں اور بیٹے نے اغوا برائے تاوان کی واردات کی۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔