کراچی: گھریلو جھگڑے پر ایک شخص قتل، پانی کی لائن میں گر کر بچی جاں بحق

Published On 18 March,2024 02:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں لڑائی جھگڑے سمیت دیگر واقعات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی ظفر ٹاؤن میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گگر پھاٹک کے قریب ایک بچی پانی کی لائن میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، عینی شاہدین کے مطابق مرنے والی بچی پانی بھرنے گئی تھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔