بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک امروکا میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے ٹوکے کے وار کر کے دونوں کو قتل کیا، ملزمان نے نوجوان کو اپنے گھر بلایا اور دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔