اسلام آباد :(دنیا نیوز) ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں ملوث156ملزموں کو گرفتار کیا۔
پاکستانیوں کی گرفتاریوں سے متعلق سمری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 120 ملزمان کو مختلف ممالک جبکہ 36 ملزمان کو بیرون ملک روانگی وآمد پر گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے،انٹرپول کے ذریعے خلیجی ممالک جن میں یو اے ای سے 45، سعودی عرب سے 12، عمان سے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
این سی بی انٹر پول نے کینیڈا ، کویت ، کمبوڈیا ، اٹلی ، سپین ، آسٹریلیا ، آئرلینڈ ، فرانس ، ترکی ، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سے مجموعی طور پر 14 ملزمان کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا اور مختلف ممالک کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے 303 نوٹسسز 289 ریڈ نوٹسسز بھی بھجوائے۔
ایف آئی نے پنجاب پولیس کی درخواست پر 275 ، ایف آئی اے افسروں کی درخواست پر 5، کے پی پولیس کی درخواست پر 4 ملزموں ،1سندھ پولیس، اسلام آباد اور نیب کی درخواستوں پر 5 ملزموں کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے۔