لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں شوہر نے چھریوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا پر پیش آیا، جہاں شوہر نے چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ شکیلہ کا شوہر شہزاد کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق شوہر شہزاد نے طیش میں آ کر چھریوں کے وار کر کے بیوی کو شدید زخمی کیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی، پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی۔