زیر حراست ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Published On 30 January,2024 07:54 pm

پشاور (دنیا نیوز) بڈھ بیر پولیس چوکی سیفین میں زیر حراست ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم واش روم جانے کے بہانے حوالات سے باہر نکلا، محرر کمرے سے رائفل لی، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔