کراچی: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائیاں، 2 اسلحہ سمگلروں سمیت 4 ملزم گرفتار

Published On 30 January,2024 06:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسلحہ سمگلروں سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بناء پر کارروائی کر کے غیر قانونی طور پر اسلحہ کراچی پہنچانے والے دو ملزم حراست میں لے لیے، دونوں کی شناخت زردار خان اور سلیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے کراچی کے علاقے بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے، گرفتار ڈاکوؤں سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا، دونوں ملزم سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔