راولپنڈی: جنازے پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد شدید زخمی

Published On 03 January,2024 08:18 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) تھانہ دھمیال کی حدود گرجا روڈ پر مسلح افراد نے جنازے کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

متاثرین اپنے قریبی عزیز کی میت کی تدفین کیلئے جنازہ گاہ جا رہے تھے جب مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، واقعہ کے بعد جنازے میں شریک افراد نے میت سڑک پر رکھ کر ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی ہدایت پر تھانہ دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔