بدین: (دنیا نیوز) بدین کے نواحی علاقے کڑیو گھنور میں کسان نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو افراد کی جان لے لی اور 18 سالہ لڑکی کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق دنیش نامی ملزم نے 18 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد پر حملہ کیا، مقتول رمضان ولد در محمد اور حاجی ولد سوبھو کو چارہ کاٹتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کیا جبکہ واقعہ میں 18 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں، دستیاب شواہد کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں، مقتولین اور زخمی لڑکی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔