کراچی: شہری کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک، ایک شخص زخمی

Published On 12 December,2023 02:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔

کراچی کے علاقے پاپوش نگر چاندنی چوک کے قریب مبینہ ڈاکو شہری سے لوٹ میں مصروف تھا کہ اس دوران شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران ڈاکو نے بھی گولیاں چلانی شروع کر دیں۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی، گولیاں لگنے سے ایک شخص بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔