مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔
مقتول ذیشان اور اس کا بھائی احمد ملزموں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر تھے، گزشتہ روز کسی بات پر آپس میں جھگڑ پڑے، اس دوران طیش میں آکر ملزمان نے دونوں بھائیوں پر چھری سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے ذیشان اور احمد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ احمد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔