عارف والا: (دنیا نیوز) عارف والا میں نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا، لاش کھیتوں سے برآمد ہوگئی ہے۔
قتل کی لرزہ خیز واردات عارف والا کے قصبے قبولہ میں ہوئی جہاں دو روز قبل نامعلوم ملزمان حفیظ نامی نوجوان کو زبردستی اغواء کر کے ساتھ لے گئے، گزشتہ روز نوجوان کی لاش قبولہ پولیس سٹیشن کے قریب کھیتوں سے مل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حفیظ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، قتل کی وجہ جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔