لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ڈاکو رضی شاہ کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں گھات لگائے بیٹھے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم رضی شاہ مارا گیا۔
پولیس کے مطابق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو رضی شاہ ہلاک ہوا، ملزم ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے دیگر ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کر دی ہے۔