کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز اور کسٹم حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔
رینجرز اور کسٹم کی جانب سے خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کراچی کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں کی گئی، اس دوران خفیہ گوداموں میں موجود تقریباً 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ضبط شدہ سامان میں کنفکشنری آئٹم، ایرانی کمبل اور اشیائے خورد و نوش شامل ہیں، سامان قانونی کارروائی کیلئے 12 ٹرکوں کے ذریعے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا، سمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔