جیکب آباد: (دنیا نیوز) جیکب آباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلر گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی جیکب آباد کے علاقے مدد پور لاڑو کے قریب کی گئی جہاں دوران چیکنگ 3 مسافر کوچز سے بھاری مقدار میں غیر قانونی غیر ملکی سامان برآمد ہوا، پکڑے گئے سامان کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، سمگلنگ کا سامان قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے سمگلرز کی شناخت سلیم پٹھان، مختیار علی نندوانی اور ریاض کوسو کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے ایرانی خشک دودھ، ایرانی ملک کریم، ایرانی پلاسٹک شاپر، کاجو، موبل آئل، کشمش، ایرانی پلاسٹک رسی، ایرانی کپڑا، کابلی ٹائر، انجن اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، تھانہ دلمراد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔