ہنجروال کے علاقہ سے فرسٹ ایئر کی طالبہ اغوا

Published On 25 November,2023 07:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہر میں بچیوں کے اغوا کا سلسلہ نہ تھم سکا، اقبال ٹاؤن ڈویژن کے تھانہ ہنجر وال کے علاقہ سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔

ہنجر وال کے علاقے خیابان قائد کے رہائشی ناصر کی 16 سالہ بیٹی اریبہ کو اکیڈمی سے واپس جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔

اریبہ کے اکیڈمی سے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج "دنیا نیوز" نے حاصل کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریبہ دوستوں کے ساتھ اکیڈمی سے واپس گھر جا رہی ہے مگر وہ گھر نہیں پہنچی۔

پولیس تھانہ ہنجر وال کے مطابق طالبہ کے والد محمد ناصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔