کراچی : (ویب ڈیسک ) خیر پور کے علاقے گمبٹ میں نجی ہاسٹل سے طالب علم کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی بی ایس نرسنگ پروگرام کے تیسرے سال کا طالب علم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بھی طالب علم کی لاش ملی تھی۔