کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

Published On 23 November,2023 09:49 am

کراچی : (دنیانیوز ) محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے تھانے سائٹ اے کی حددو میں کارروائی کر تے ہوئے 4 کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان میں محمد امین، محمد شاہنواز،معاذ خان اور یاسین خان شامل ہیں،ملزمان سے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئے ہیں ۔ 

ملزمان نے پاکستان بازار میں مولانا رحیم اللہ کو قتل کیا، جبکہ اقبال مارکیٹ میں محمد شمیم کو قتل کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امین قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 9 سال جیل کاٹ چکا ہے جبکہ  ملزم شاہ نواز قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 18 ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔

 ملزمان اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کےنیٹ ورک کوپھیلاناچاہتےتھے۔