شکارپور: غیرت کے نام پر نوجوان اور خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Published On 30 October,2023 02:19 am

شکاپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں غیرت کے نام پر نوجوان اور خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

دوہرے قتل کا واقعہ شکار پور کے علاقے نواحی گاؤں یار محمد عیسانی میں پیش آیا، جہاں ملزم محمد مراد عیسانی نے اپنی بیوی اور نوجوان کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا اور بآسانی فرار ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔