اوباڑو پولیس کی کارروائی: بھاری تعداد میں ہتھیار و ایمونیشن برآمد

Published On 28 October,2023 09:42 pm

میرپورماتھیلو: (دنیا نیوز) اوباڑو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں ہتھیار و ایمونیشن برآمد کر کے 2 ملزم گرفتار کر لیے۔

اوباڑو پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گاؤں محمد بھٹو میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران دو ملزمان غلام فرید اور غلام حسین بھٹو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزموں سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔