پنوعاقل: ایک ہی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Published On 27 October,2023 10:49 pm

پنوعاقل: (دنیا نیوز) نواحی علاقے میں دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ 2 افراد کی جان لے گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ کینٹ پولیس کی حدود میں واقع نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں شر برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ تنازع کے تحت فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعہ میں دو افراد خاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

کینٹ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ہدایت علی اور عابد جاں بحق ہوئے، فریقین کے جھگڑے میں کچھ عرصہ قبل بھی ایک گروپ کا آدمی قتل ہوگیا تھا۔