لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اغوا کیے گئے شہری کو بازیاب کروا لیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اغواء کاروں کیخلاف کارروائی لاڑکانہ کے علاقے اوٹھا چوک کے قریب کی گئی، مغوی کی شناخت فرحان تنیو کے نام سے ہوئی اور وہ نظر محلہ کا رہائشی ہے۔
ایس ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ فرحان تنیو کو ایک ماہ قبل نظر محلہ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، کارروائی کے دوران اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب رہے، اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جنہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔