لاہور : صلح کیلئے آئے مسلح افراد کی فائرنگ، بہن بھائی جاں بحق

Published On 16 October,2023 11:08 am

لاہور: (دنیانیوز) وحدت کالونی کے علاقے میں صلح کیلئے آئے مسلح افراد کی فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نعمان بٹ اور انوشہ بٹ کے نام سے ہوئی ہے، نعمان بٹ نے کچھ عرصہ قبل ملزم آفتاب کے بھائی کو قتل کر دیا تھا، رات گئے آفتاب اور اس کا ساتھی ماجد صلح کے بہانے نعمان بٹ کے گھر آئے، ملزمان نے نعمان  پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں نعمان بٹ کی بہن انوشہ بھی آگئی، دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لےلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔