کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی، مبینہ مقابلے کے بعد ملزم گرفتار

Published On 12 October,2023 04:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ادھر پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ کے دوسرے واقعے میں ایک شخص کو گولیاں مار دی گئیں، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، متاثرہ شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ڈکیتی میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔