بہاولنگر: زمین کے تنازع پر بھائیوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق

Published On 12 October,2023 02:36 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر بھائیوں میں تصادم ہو گیا، فائرنگ سے ایک بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

فائرنگ کا واقعہ بہاولنگر کے علاقے اڈا جنڈ والا میں پیش آیا جہاں بھائیوں میں زمین کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز ان میں جھگڑا ہونے کے دوران گولیاں چل گئیں جس کی زد میں آ کر ایک سوتیلا بھائی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔