چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
چنیوٹ کے علاقے تھانہ محمد والا کی حدود میں 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
پولیس نے زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فرار ہونے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔