لاہور :(دنیانیوز) خیبر پختونخوا کے بعد اہل پنجاب بھی بل دینے سے کترانے لگے، گزشتہ مالی سال دوہزار 319ارب روپے کی بجلی استعمال کی گئی ، صوبے کے 16 اضلاع سے 100 ارب روپے وصول نہ کیے جاسکے ۔
دنیا نیوز نے بل نہ دینے والے 16اضلاع سے متعلق تفصیلات حاصل کرلیں ، وزارت توانائی حکام کے مطابق مالی سال 2022-23 میں پنجاب سے 134 ارب روپے کا نقصان ہوا، رحیم یار خان نے 48 ارب روپے کی بجلی فروخت کی ،7 ارب کے بل ادا نہیں کیے۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق راجن پورنے 8 ارب روپے کی بجلی لی اور ایک ارب روپے کے بل نہیں دیئے ، فیصل آباد نے 9 ارب ، لاہور سے 29 ارب روپے بجلی کے بل ادا نہیں ہوئے، راولپنڈی سے 5، اٹک سے 2 ،چکوال اور جہلم سے ایک، ایک ارب کے بل جمع نہیں ہوئے۔
حکام کاکہنا ہے کہ شیخوپورہ سے 12 ارب، قصور سے 19 ارب روپے کی ریکوری نہ ہوسکی، ملتان سے 3 ارب، بہاولپور سے 2 ارب، بہاول نگر سے 1 ارب کے بجلی بل ادا نہ ہوئے۔
حکام کے مطابق چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب سے دو، دو ارب روپے کی ریکوری نہیں ہوسکی ہے ۔