اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 2 شہریوں کو لوٹ لیا۔
ماڈل تھانہ اے ڈویژن کی حدود 2 فور ایل روڈ پر عادل اور زین العابدین نامی شہری موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے روک کر اسلحے کے زور پر 43 ہزار روپے نقدی اور 2 قیمتی موبائل فونز سے محروم کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شہریوں کی شکایت پر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی، اوکاڑہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اعلیٰ حکام نے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔