ملتان: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ کا وہاڑی چوک پر قائم غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، گرین بیلٹ پر قائم 4 غیر قانونی بس و ویگن اڈے سربمہر کر دیئے گئے۔
پولیس، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے وہاڑی چوک اور جنرل بس سٹینڈ کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کے حکم پر بسوں اور ویگنوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، غیر قانونی بس اڈوں پر پولیس و سول ڈیفنس کی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی گئی، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر تمام اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ منتقل کیا جائے گا۔