راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کرنسی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے راولپنڈی میں گودام سے کروڑوں روپے کی ملکی، غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق ملزموں کی نشاندہی پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی میں چھاپہ مارا جہاں سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال اور کروڑوں پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ موقع سے 8 ملزموں کو کو گرفتار کرلیا گیا۔
چھاپے کی سربراہی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر نے کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈیجیٹل لاکر سے چالیس کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہو چکی ہے جبکہ پلازہ میں اربوں روپے کی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔