اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں، مسلح ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔
ڈاکوؤں نے تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود اکبر موڑ پر ناکہ لگا کر ڈکیتی کی وارداتیں کیں، 6 شہریوں کو اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے کی نقدی اور 6 موبائل فون سے محروم کر دیا۔
وارداتوں کے بعد ڈاکو بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی شدید لہر پائی جاتی ہے، مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔