دریاخان(دنیا نیوز) : پنجاب کے ضلع بھکر کے شہر دریاخان میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے ایک نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔
افسوس ناک واقعہ نواحی علاقہ لک کلاں میں پیش آیا جہاں رشتہ کے تنازع پر مخالفین نے موٹر سائیکل سوار دو افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سر میں گولیاں لگنے پر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی ہواہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والا نوجوان مقتول کا بھانجا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔